وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

سڈنی(نیٹ نیوز)گرم موسم میں ائیر کنڈیشنر کے بغیر گزارا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے مگر اکثرمقامات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا اے سی نہ ہونے یا مالی سکت نہ ہونے کے باعث اس ٹھنڈی مشین کا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔

سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں Chiara Neto اور منگ چاؤ نے ایسا نانو پینٹ تیار کیا ہے جسے اگر چھت پر استعمال کیا جائے تو یہ عمارت کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا سے پانی کو بھی ذخیرہ کرتا ہے ۔ ڈیو پوائنٹ کا تیار کردہ پینٹ 96 فیصد روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ پینٹ والی چھت کی آزمائش سڈنی میں 2023 میں 3 ماہ کے لیے کی گئی اور دریافت ہوا کہ جس چھت پر اسے استعمال کیا گیا، اس عمارت کے اندر درجہ حرارت روایتی گہرے رنگ کی چھت کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا رہا جس کے نتیجے میں اے سی کے استعمال میں 34 فیصد تک کمی آئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں