وفاق کی معاشی پالیسیاں سمجھ سے بالا، مرکزی تنظیم تاجران

وفاق کی معاشی پالیسیاں سمجھ سے بالا، مرکزی تنظیم تاجران

تاجروں کوسہولتیں دیئے بغیر کوئی ملک کیسے معیشت مضبوط کرسکتا، جاوید میمن

سکھر(بیورو رپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی معیشت کی مضبوطی کیلئے پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں جس ملک میں تاجر برادری کو سہولیات میسر نہ آئیں وہاں کی معیشت کیسے مضبوط ہوسکتی ہے ،حکومت تاجر برادری کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی ایف بی آرو دیگر ٹیکسز کے حوالے سے پالیسیاں بنائے ۔تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں نے ہمیشہ تعاون کیا، لیکن ایف بی آر ہو ، گیس ، بجلی اور میونسپل کے محکمے تاجر برادری کو اپنا غلام سمجھتے ہیں جب چاہیں ان پر ناجائز ٹیکسز ڈال دیتے ہیں جس سے تاجر برادری کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کا نفاذ ممکن نہیں، ایف بی آر افسران کو کمپیوٹر لنک کے ذریعے تاجروں کے کھاتوں تک رسائی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں