لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں،نواب ٹاؤن میں 4کروڑ کی واردات

 لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں،نواب ٹاؤن میں 4کروڑ کی واردات

بھاٹی میں آصف ،ڈیفنس میں بابر ،شالیمار میں جمیل ،ستوکتلہ میں شاہدکولوٹاگیا غازی آباد ، جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں،گڑھی شاہو، مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ۔ بھاٹی گیٹ میں آصف سے 2لاکھ55ہزار روپے اور موبا ئل فون،ڈیفنس میں بابر سے 2لاکھ30ہزار اور موبائل فون،شالیمار میں جمیل سے 2لاکھ20ہزار اور موبائل فون،ستوکتلہ میں شاہد سے 2 لاکھ 15ہزار اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں فراست سے 2لاکھ 10ہزار ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹاؤن میں 4کروڑ کی نقب زنی کی واردات ہوئی ، چور گھر میں پہلی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر داخل ہوئے اور 80 تولے طلائی زیورات اور ، ڈائمنڈ سیٹ اور تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔غازی آباد اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو، مزنگ اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں