شاہین شاہ کی انٹرنیشنل کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل

شاہین شاہ کی انٹرنیشنل  کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔

 شاہین پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر اور مجموعی طور پر نویں بولر بن گئے ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین نے یہ اعزاز اپنے 211 ویں انٹرنیشنل میچ میں حاصل کیا،سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولرز میں وسیم اکرم 916 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں