مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش

مومنہ اقبال کی جلد شادی  بارے خبریں زیر گردش

کراچی(آئی این پی)اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں، قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اگرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دولہا کے بارے میں فی الحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں