ایران :امریکا، اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ، یونیورسٹی طالبعلم کو پھانسی
تہران(نیوز ایجنسیاں)ایران نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں یونیورسٹی کے طالبعلم کو پھانسی دیدی۔۔
ایرانی عدلیہ کی خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق عرفان شکور زادہ نے دشمن کے اداروں کو خفیہ معلومات فراہم کیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 29 سالہ عرفان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم تھے اور کئی ماہ تک قیدِ تنہائی میں رکھنے اور اعتراف جرم کے بعد انھیں سزائے موت سنائی گئی۔عرفان کو فروری 2025 میں گرفتار کیا تھا۔جیل سے بھیجے گئے ایک تحریری پیغام میں عرفان شکور زادہ نے کہا تھا کہ تشدد اور کئی مہینوں کی قید تنہائی کے دوران انھیں جبری طور پر اعتراف جرم کے لیے مجبور کیا گیا۔