تھائی لینڈ :سابق وزیر اعظم تھاکسن جیل سے قبل از وقت رہا
بینکاک(اے ایف پی) تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کو پیر کے روز جیل سے قبل از وقت رہا کر دیا گیا۔۔۔
76 سالہ ارب پتی رہنما بدعنوانی کیس میں ایک سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔ رہائی کے بعد انہیں چار ماہ کی نگرانی مدت کے دوران الیکٹرانک مانیٹر پہننا ہوگا۔ جیل کے باہر سینکڑوں حامی سرخ شرٹس پہن کر موجود تھے اور وی لو تھاکسن کے نعرے لگاتے رہے ۔ تھاکسن کی جماعت فیو تھائی گزشتہ دو دہائیوں سے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے ، تاہم حالیہ انتخابات میں جماعت کو بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا تھا۔