نادرا ملازم اہلیہ کو دفتر میں قتل کرکے خاوند کی خود کشی

نادرا ملازم اہلیہ کو دفتر میں قتل کرکے خاوند کی خود کشی

گجرات کی 42 سالہ ثمینہ پر بلال نے فائرنگ کی اور خود کو بھی گولی مار لی

لالہ موسیٰ ،گجرات (نامہ نگار)گھریلو نا چاقی پر خاوند نے نادرا آفس کی ملازمہ اہلیہ کو دفتر جا کر قتل کر دیا اور خود کشی کر لی ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع نادرا ایگزیکٹو آفس میں ملازمت کرنے والی 42 سالہ ثمینہ سکنہ دراز بلوچاں کو اس کے خاوند بلال نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی ۔ واقعہ صبح پونے آٹھ بجے پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سول   

لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتولہ 24 سالہ بیٹا منصور بلال پاسپورٹ آفس میں ملازم ہے جبکہ بلال اصغر تیل والا کے پٹرول پمپ پر تقریباً 30 برس سے ملازمت کر رہا تھا۔بلال کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھا اور اس نے گجرات کی رہائشی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد وہ سسرال میں ہی رہائش پذیر تھا ۔پو لیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں