بھارت :یوپی میں پاکستانی ساختہ پنکھا لگانے پر مدرسہ سیل

بھارت :یوپی میں پاکستانی  ساختہ پنکھا لگانے پر مدرسہ سیل

لکھنو (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کشی نگرمیں پولیس نے پاکستانی ساختہ پنکھا لگانے پر مدرسے کو سیل کردیا۔۔

کے ایم ایس کے مطابق کشی نگرکا ایک نوجوان دبئی میں ملازمت کرتا ہے جس نے یہ پنکھا وہاں سے اپنے گھر بھیجا ، گھر والوں نے پنکھا مدرسے کو عطیہ کردیا۔پنکھا خراب ہونے پر جب ٹھیک کرنے کیلئے الیکٹریشن کے پاس پہنچا تو اس نے میڈ اِن پاکستان کا ٹیگ دیکھا اور پولیس کو اطلاع کردی ۔پولیس نے آکر مدرسے کو سیل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں