عائزہ خان کا بدلا بدلا کا چہرہ کاسمیٹک پروسیجرز کی بحث چھڑ گئی

عائزہ خان کا بدلا بدلا کا چہرہ  کاسمیٹک پروسیجرز کی بحث چھڑ گئی

کراچی (آئی این پی)ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اداکارہ کی اس وائرل ویڈیو میں ان کے چہرے پر نظر آنے والی تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ عائزہ خان نے اپنے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں کیونکہ ویڈیو میں ان کا چہرہ کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے ۔زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے سے پہلے زیادہ خوبصورت نظر آتی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں