چاندی مستحکم ،سونا 5300روپے سستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا4لاکھ 88ہزار 362،دس گرام 4لاکھ 18ہزار 691کاہوگیا
کراچی (بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4544 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8513 روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.67 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.70 روپے پر بند ہوئی تھی۔