ایس ای سی پی کا اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کیلئے اہم قدم

ایس ای سی پی کا اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کیلئے اہم قدم

پانچ بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی

کراچی(بزنس رپورٹر )سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے پانچ سیکیورٹیز بروکرز کو اسلامی بروکریج ونڈوز کھولنے کی منظوری دے دی ۔اس پیش رفت کے بعد سرمایہ کار اب براہ راست شریعہ اصولوں کے مطابق شیئرز، سکوک اور اسلامی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (اسلامک ای ٹی ایف)میں سرمایہ کاری کرسکیں گے ۔ اعلامیے کے مطابق اسلامی بروکریج ونڈوز کا مقصد پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں اسلامی سرمایہ کاری کے مواقع کو وسعت دینا اور ایسے سرمایہ کاروں کو متبادل فراہم کرنا ہے جو مکمل طور پر شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ریگولیٹر کے مطابق ان ونڈوز کے ذریعے صرف ان کمپنیوں اور مالیاتی مصنوعات میں سرمایہ کاری کی جاسکے گی جو شریعہ اسکریننگ کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں