چین نے ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کی تصدیق کر دی
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کی تصدیق کر دی ،امریکی صدر13 سے 15 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے ۔۔
، جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران، تجارت اور دیگر اہم عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق دورہ صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ٹیرف، تائیوان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اختلافات موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ دورے کے دوران تجارتی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ ایران کے معاملے پر بھی گفتگو متوقع ہے ۔ یہ کسی امریکی صدر کا 2017 کے بعد پہلا دورہ چین ہوگا۔