بالی ووڈ میں پدرشاہی سوچ اب بھی موجود :کریتی سینن
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن اپنی ایک حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری میں موجود صنفی امتیاز اور غیر مساوی سلوک کے بارے میں کھل کر بات کی۔
جی کیو انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بالی ووڈ میں آج بھی ایسے رویے موجود ہیں جو مردانہ بالادستی کی عکاسی کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ فلموں میں مالی معاملات طے کرتے وقت اکثر اداکاراؤں کو زیادہ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘پیسے کے معاملے میں کافی جدوجہد رہی ہے ۔ جب پروڈیوسرز کو بجٹ کم کرنا ہوتا ہے تو اکثر ہیروئن کی فیس کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، حالانکہ بجٹ کا بڑا حصہ مرد اداکار پر خرچ ہوتا ہے ۔کریتی سینن کے مطابق یہ مسائل برسوں پرانی روایات اور سماجی سوچ کا نتیجہ ہیں۔