پھولن دیوی مجھ سے ڈرتی تھیں،شیکھر سمن کا دعویٰ
ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نے ماضی کے جھروکوں سے پھولن دیوی کا دلچسپ قصہ شیئر کیا ہے۔
شیکھر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ جب ان کا سامنا ڈاکو سے سیاستدان بننے والی پھولن دیوی سے ہوا، تو کرسی پر ان کے پاؤں زمین تک نہیں پہنچ رہے تھے ۔شیکھر نے اسی بات پر چھیڑتے ہوئے ان سے پوچھ لیا، آپ کے پاؤں تو زمین تک نہیں پہنچ رہے ، پھر آپ ایک ہاتھ میں رائفل تھامے گھوڑے پر کیسے سوار ہوتی تھیں؟اس پر پھولن دیوی نے صرف انہیں گھور کر دیکھا، پھر پوچھا آپ نے اتنے لوگوں پر گولیاں چلائیں، کیا آپ کو کسی سے ڈر لگتا ہے ؟پھولن دیوی نے مسکراتے ہوئے شیکھر سے کہا تم سے ڈر لگتا ہے، تم مجھ پر سوالات کی گولیاں چلاتے ہو ،شیکھر سمن نے اُس لمحے کو اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ ٹی وی لمحات میں سے ایک قرار دیا۔