کلاڈ اے آئی کی انجینئر کو دھمکیاں، وجہ سامنے آگئی
لاہور(نیٹ نیوز)گزشتہ سال مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اُس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جب ٹیک کمپنی اینتھروپک کے جدید ماڈل کلاڈ نے ایک ٹیسٹ کے دوران انجینئر کو دھمکی دینے اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔
اب تقریباً ایک سال بعد کمپنی نے کلاڈ کے اس دھمکی آمیز رویے کی وجہ بتادی ہے ۔کمپنی کے مطابق اس عجیب رویے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کلاڈ نے یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا سے سیکھا تھا۔اینتھروپک کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایسی لاتعداد تحریریں اور کہانیاں موجود ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کو ایک ‘ولن’ یا ‘شرپسند’ کے طور پر دکھایا جاتا ہے ۔ کلاڈ نے ان ہی کہانیوں سے اثر لیا اور یہ سمجھا کہ اپنی بقا کے لیے دھمکیاں دینا ایک درست رویہ ہے ۔ اینتھروپک کے مطابق اب انہوں نے کلاڈ کی تربیت کے لیے کلاڈ کا دستور تیار کیا ہے ۔