دعا لیپا کا سام سنگ کیخلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

دعا لیپا کا سام سنگ کیخلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) برطانوی پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سا م سانگ الیکٹرونکس کے خلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق دعا لیپا نے الزام عائد کیا ہے کہ سام سنگ نے ان کی تصویر بغیر اجازت اپنے ٹی وی سیٹس کی تشہیر کیلئے استعمال کی۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنی نے گلوکارہ کی تصویر ٹی وی پیکنگ بکس کے فرنٹ پر شائع کی، جس سے صارفین کو یہ تاثر ملا کہ دعا لیپا اس پراڈکٹ کی توثیق کر رہی ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق استعمال کی جانے والی تصویر Dua Lipa - Backstage at Austin City Limits, 2024 کے نام سے معروف ہے ، جس کے تمام حقوق دعا لیپا کی ملکیت ہیں۔ مقدمہ کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں