ریس کورس اور بادامی باغ میں حادثات ،4افرادجاں بحق

 ریس کورس اور بادامی باغ میں حادثات ،4افرادجاں بحق

ٹھنڈی سڑک پر ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوارشاہد،محسن،عدنان دم توڑگئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 20سالہ موٹر سائیکل سوار عبد الرحمن موقع پر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس اوربادامی باغ کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے ، ریسکیو 1122 کے مطابق ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان موقع پر دم توڑ گئے ، اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق جوڑے پل کے علاقے سے ہے ۔ادھر بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 20سالہ موٹر سائیکل سوار عبد الرحمن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا ،بادامی باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

حادثات

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں