ڈیفنس:مبینہ مقابلے میں 2منشیات فروش بھائی ہلاک
سی سی ڈی نے فیز9میں چھاپہ مارا،فائرنگ تبادلے میں سجاد اورساجد مارے گئے دونوں ملزم لاہور میں ہر ماہ کروڑوں کی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے :پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش بھائی ہلاک ہوگئے ۔ مقابلہ ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں ہوا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے ملزموں کی شناخت سجاد اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور میں ہر ماہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے ۔پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم مارے گئے ۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ۔