اوپو Reno 22 جون سے خریداری کیلئے دستیاب
اوپو نے پاکستان میں Reno 10x zoomسیریز متعارف کرادی ہے جو کہ دنیا بھر میں پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے اور زبردست پذیرائی بھی حاصل کرچکی ہے
لاہور(سٹاف رپورٹر)اوپو نے پاکستان میں Reno 10x zoomسیریز متعارف کرادی ہے جو کہ دنیا بھر میں پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہے اور زبردست پذیرائی بھی حاصل کرچکی ہے ۔ پاکستان میں اوپو کی اس پراڈکٹ کو 13جون کو متعارف کرایا گیا تھا اور یہ 22جون سے ملک بھر میں خریداری کیلئے دستیاب ہوگی۔ ان پاور پیکڈ ڈیوائسز کی قیمتوں کا اعلان بھی تعارفی تقریب میں کردیا گیا تھا ۔اوپو پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی کاکوی کا کہنا ہے کہ Renoسیریز میں حیرت انگیز خصوصیات موجود ہیں،ہم نے اپنے صارفین کیلئے اعلیٰ کارکردگی اور لگژری کو ایک ساتھ یکجا کیا ہے ۔