سویابین کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

 سویابین کی منظور شدہ اقسام  کاشت کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے

فیصل آباد (اے پی پی) ماہرین زراعت نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سویا بین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظور شدہ اقسام ولیمز 82، این اے آر سی 1، این اے آر سی 2، فیصل سویابین فی ایکڑ بمپر کراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں