پاکستانی کینو کی چین میں 18گنا زیادہ قیمت پر فروخت

پاکستانی کینو کی چین میں 18گنا زیادہ قیمت پر فروخت

0.56یوآن کلو کا درآمدہ کینو 19.96یوآن میں بیچا جاتاہے ،چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سے برآمد کیا گیا کینو چین میں 18 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے ۔ سرگودھا میں کینو کی فی کلو اوسط قیمت 25روپے ہے جبکہ چین میں ای کامرس پلیٹ فارمز پر یہ کینو 19.96یوآن پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔ کینو کے حالیہ برآمدگی سیزن میں 2650باکسز پر مشتمل پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ 21فروری 2020ء کو چین کی بندرگاہ ڈالیان پہنچی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین سال میں چین کو پہلی مرتبہ کینو برآمد کئے گئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کو کینو برآمد کرنے کے حوالے سے 21کمپنیاں معیار پر پورا اترتی ہیں، جن سے پراسیس شدہ کینو ہی چین برآمد کیا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کینو کی اوسط فی کلو گرام قیمت 25روپے ہے جو 0.56یوآن بنتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 0.56یوآن قیمت پر درآمد کیا گیا کینو چین کی مارکیٹ میں 19.96یوآن پر فروخت کیا جا رہاہے ۔ اسطرح پاکستانی کینو چینی مارکیٹ میں پاکستان کے مقابلہ میں 18گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں