دواؤں کی درآمد ڈھائی،تمباکو کی برآمد9.7فیصد بڑھ گئی
پانچ ماہ کے دوران 43.60کروڑ ڈالر ادویات کی درآمد ریکارڈ کی گئی،اعدادوشمار
اسلام آباد (اے پی پی )رواں مالی سال دواؤں کی درآمد میں 2.65 فیصد اورتمباکو کی برآمد میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں 43 کروڑ 90 لاکھ93ہزار ڈالر ادویات کی درآمد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 42 کروڑ 77 لاکھ46ہزار ڈالردواؤں کی درآمد ریکارڈکی گئی تھیں ۔نومبر2020 میں 78.60 ملین ڈالرکی دواؤں کی درآمد ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تمباکو کی برآمدات کاحجم 1 کروڑ27لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ایک کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح تمباکو کی برآمدات میں 1.127 ملین ڈالر یعنی 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔