سگریٹ کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

 سگریٹ کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ

صنعت محصولات ادا کرنے والے نمایاں سیکٹرز میں شامل،ترجمان ایس آئی ٹی

کراچی(بزنس رپورٹر )غیرقانونی تجارت کی روک تھام کیلئے سرگرم مشاورتی فورم’’اسٹاپ اللیگل ٹریڈ (ایس آئی ٹی)‘‘نے ایف بی آر اور متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا ہے کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے ہونے والے ریونیو نقصان پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے تاکہ ملکی معیشت کو کورونا کی وباء کے معاشی اثرات سے نکالنے کے لیے حکومت کی مالی استعداد میں اضافہ کیا جاسکے ۔ ایس آئی ٹی کی ترجمان آمنہ سلیم نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے ذریعے ان کوششوں کے جلد اور دیرپا نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ایس آئی ٹی کی ترجمان نے کہا کہ سگریٹ کی صنعت حکومت کو محصولات ادا کرنے والے نمایاں سیکٹرز میں سے ایک ہے تاہم سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کی وجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان سے دوچار کرنے والی سرفہرست مصنوعات میں بھی سگریٹ شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں