اوپن مارکیٹ میں ڈالر170پر،سونا100روپے مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر170پر،سونا100روپے مہنگا

ڈالر کا انٹربینک ریٹ30پیسے کی کمی سے 168.50روپے پرآگیا، رپورٹ

کراچی (بزنس رپورٹر )انٹربینک میں منگل کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونا100روپے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر30پیسے کی کمی سے 168.50روپے پرآگیاجب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کے اضافے سے 170روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،یورو50پیسے کی کمی سے 199.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کی نمایاں کمی سے 234روپے پرآگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا7ڈالر کے اضافے سے 1765 ڈالرفی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ13ہزاراوردس گرام 86روپے کے اضافے سے 96ہزار880روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے اضافے سے 1400روپے ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں