شیل ایکو میراتھون اسٹوڈنٹ ایونٹ کا انعقاد

شیل ایکو میراتھون  اسٹوڈنٹ ایونٹ کا انعقاد

شیل پاکستان کے زیراہتمام شیل ایکو میراتھون(ایس ای ایم) اسٹوڈنٹ ایونٹ 2021 منعقد ہوئی

کراچی(کامرس ڈیسک)شیل پاکستان کے زیراہتمام شیل ایکو میراتھون(ایس ای ایم) اسٹوڈنٹ ایونٹ 2021 منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے انجینئرنگ کے اسٹوڈنٹس کی ٹیموں نے 2 کیٹیگریز پروٹوٹائپ (بیٹری پاورڈ)اور اربن کنسیپٹ(گیسولین رَن) میں نمائش کے لیے پیش کیں،گاڑیوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل ایک پینل نے کیا جس میں پاک وہیلزڈاٹ کام کے شریک بانی سْنیل سرفراز منج،پروپاکستانی ڈاٹ کام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرعامر عطا اور شیل پاکستان کی کنٹری مارکیٹنگ ہیڈ نادیہ حسیب شامل تھیں، گاڑیوں کا معائنہ تین شعبوں یعنی ٹیکنیکل اور سیفٹی فیچرز، ڈیزائن میں جدت اور سوشل میڈیا کمیونی کیشن اسٹریٹجی میں کیا گیا۔راولپنڈی NUST کی ٹیم NUSTAG ‘گیسولین اربن’ میں ونر قرار پائی جبکہ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ (GIKI) کی ٹیم Hammerhead کوبیٹری الیکٹرک پروٹوٹائپ’ کی کیٹیگری میں کامیاب قرار دیا گیا ۔ماہرین پر مشتمل ججوں کے پینل نے GIKIکی ٹیم Urban کو‘گیسولین اربن’ کی کیٹگری میں جبکہ NUST کراچی کی ٹیم Envision کو ‘بیٹری الیکٹرک پروٹوٹائپ’ کیٹگری میں رنرز اپ قرار دیا۔این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم ‘این ای ڈی ریسرز’ کے اسٹوڈنٹس کو ایونٹ میں اپنی فیول ایفیشنٹ کار کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیاتھا۔شیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، ہارون رشید نے کہ شیل پاکستان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ جدت کے میدان میں ان ذہین افراد کے لیے مینٹور کا کام انجام دیتا ہے ،ہمار ا وژن زیادہ سسٹین ایبل موبیلیٹی سولوشنز میں سرمایہ کاری کے ذریعے قومی ترقی کے لیے توانائی فراہم کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں