کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ
رواں سال جنوری سے ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات میں32فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اوٹاوا(اے پی پی)حکومت کینیڈا کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ کیلنڈر ایئر کے پہلے 9ماہ میں پاکستان سے کینیڈا بھجوائی گئی برآمدات کا حجم 313ملین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ پچھلے کلینڈر ایئر میں جنوری سے ستمبر تک کینیڈا بھجوائی گئی پاکستانی مصنوعات کا حجم 237.1 ملین ڈالر رہا تھا۔اس امر کا اظہار کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے منعقدہ ماہانہ ای کچہری کے دوران کیا گیا جس کا اہتمام کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن نے ٹورنٹو،وینکوور اور مانٹریال میں منعقدہ پاکستانی قونصل خانوں کی معاونت سے کیا۔