تمباکو اورمصالحہ جات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال جون میں تمباکو اورمصالحہ جات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈکیا گیا تاہم دودھ ، کریم اور نوزائیدگان کیلئے خشک دودھ کی درآمدات کم رہیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 کے دوران تمباکو کی برآمدات کی مالیت 1.4ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جون 2021میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 838ملین روپے رہا تھا۔اس طرح تمباکو کی برآمدات کے حجم میں 68فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پی بی ایس کے مطابق جون میں مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 1.9ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جون 2021 میں برآمدات کا حجم 1.5ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مصالحہ جات کی برآمدات کے حجم میں 40کروڑ روپے یعنی 22.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق جون 2021کے دوران دودھ ، کریم اور نوزائیدگان کیلئے خشک دودھ کی درآمدات کی مالیت 2.47ارب روپے رہی تھیں تاہم جون 2022کے دوران درآمدات کی مالیت 2.4ارب روپے تک کم ہوگئیں۔ اس طرح دودھ ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک کیلئے استعمال ہونے والے دودھ کی درآمدات میں 7کروڑ روپے یعنی 2.71فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تمباکو،مصالحہ جات