تمباکو پرایکسائز ڈیوٹی کی منسوخی سے ریونیو میں کمی کا خدشہ

تمباکو پرایکسائز ڈیوٹی کی منسوخی سے ریونیو میں کمی کا خدشہ

کراچی(بزنس رپورٹر)سگریٹ کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر تمباکو کے کاشتکاروں کو غیرتیارشدہ تمباکو کی خریداری پر ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔

غیرقانونی سگریٹ بنانے والے تمباکو کے کاشتکاروں کو گرین لیف تھریشنگ یونٹس پر عائد کردہ ٹیکسز کے بارے میں گمراہ کرکے ایڈوانس ایکسائزٹیکس کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔اس مہم کی کامیابی کے نتیجے میں ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کو منسوخ کیے جانے کی صورت میں ریونیو میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اتھارٹیز ٹیکس چوری کرنے والے عناصر اور تمباکو کی غیرقانونی مینوفیکچررز کے سامنے کمزور نظر پڑتی دکھائی دیں گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کا غیرتیار شدہ تمباکو پر ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ سگریٹ انڈسٹری کو دستاویزی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلے ہزاروں سگریٹ ریٹیلرز کی نگرانی کے مقابلے میں دس کے لگ بھگ گرین لیف تھریشنگ یونٹس کی نگرانی زیادہ آسان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں