کسان بورڈ،تمباکو پر 380روپے کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد

کسان بورڈ،تمباکو پر 380روپے کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)کسان بورڈ کے صدر رضوان اللہ نے تمباکو پر 380روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو تمباکو فصل پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے ،تمباکو کے پتے پر نیا ٹیکس زراعت کے خاتمے اور کاشتکاروں کے معاشی قتل کے برابر ہے ۔

نیشنل پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کو سیاسی رنگ دیکر سیاسی پارٹیوں کو لڑوا اور ایڈوانس ٹیکس کو مسلط کرکے کاروباری فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ،تمباکو کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ایماء پر کسی ایڈوانس ٹیکس کو قبول نہیں کرینگے ،اگر ٹیکس کاشتکاروں کے اوپر مسلط کیا گیاتو ہم تمباکو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بند کردیں گے ، تمام شاہراؤں پر دھرنے دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں