پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے جمیل سید کی خدمات حاصل کرلیں
کراچی (کامرس ڈیسک) ایڈور ٹائزنگ کی دنیا کی تجربہ کار شخصیت جمیل سید نے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن( پی اے اے ) میں شمولیت اختیار کرلی۔وہ بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں میں کام کا دو عشروں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انہیں اپنے کیریئرکے ابتدائی سالوں میں پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ( پی اے ایس ) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے ) کی قیادت کرنے کابھی اعزاز حاصل ہے ۔جمیل سید نے اے سی نیلسن پاکستان میں میڈیا ریسرچ سربراہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔انڈسٹری کے ساتھ کثیر جہتی روابط اورتعلقات نے انہیں میڈیا سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں نہ صرف مدد دی بلکہ مسائل کی تشخیص اوران کے حل کرنے کی بصیرت بھی حاصل ہوئی۔چیئرمین پی اے اے سید جاوید اقبال نے جمیل سید کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمیل سید کی شمولیت سے ایسوسی ایشن کی پالیسیوں کو فروغ ملے گا اور ادارے کی کارپوریٹ قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔