سگریٹ مینوفیکچررز کیلئے ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ خوش آئند قرار

  سگریٹ مینوفیکچررز کیلئے ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ خوش آئند قرار

کراچی (بزنس رپورٹر )ماہرین نے سگریٹ کی غیرقانونی تجارت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے سگریٹ مینوفیکچرنگ یونٹس میں ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کو سراہتے ہوئے اسے سگریٹ انڈسٹری سے ٹیکس وصولیاں بڑھانے اور مقررہ ہدف حاصل کرنے کیلئے معاون قدم قرار دیا ہے ۔

تجزیہ کار وں کے مطابق سگریٹ مینوفیکچررز کی نگرانی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ حکومت اور ایف بی آر کی اہم کامیابی ہے ، تاہم جب تک ٹریک سسٹم پوری سگریٹ انڈسٹری میں یکساں لاگو نہ کردیا جائے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانا ممکن نہیں ہوگا جو سالانہ 80ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں