تمباکو مصنوعات پر70 فیصد تک مزید ٹیکس ناگزیر

تمباکو مصنوعات پر70 فیصد تک مزید ٹیکس ناگزیر

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )حکومت تمباکو مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 70 فیصد شرح میں اضافہ کرکے خوردہ قیمت بڑھائے ، یہ اقدام معیشت اور عوام کی صحت کی بہتری کیلئے اہم ہوگا۔اس امر کا اظہار ماہرین نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیراہتمام معیشت میں بہتری بذریعہ تمباکومصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ ممکن ہے کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ڈائریکٹر سینئرمحقق، ممتاز دانشور ڈاکٹر شفقت منیر،ادارہ برائے سماجی ترقی کے سر براہ آصف اقبال ، ایس ڈی پی آئی کے قائم مقام سربراہ ماہر امور محصولات ڈاکٹر وقار احمد اور دیگر نے تفصیلی اظہار خیال کیا ۔ماہرین کے مطابق غیر قانونی تمباکو کی یلغار معیشت اور قوم کی صحت کو گھْن کی طرح چاٹ رہی ہے ، اربو ں کی ٹیکس چوری روکی جائے ، حکومت 65 ارب روپے تک مزید محصولات حاصل کر سکتی ہے ، تمباکو مصنوعات کے برانڈرجسٹریشن و تجدید پر بھاری فیس عائد کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں