مرکنٹائل ایکسچینج میں 19 ارب کے 18206 سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 19 ارب کے 18206 سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 19.144 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 18206 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7.154 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.948ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.598 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.136 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.533 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.127 ارب روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 912.959 ملین روپے ،پلیڈیم کے سودوں کی مالیت188.414 ملین روپے اور ڈی جے کے سودوں کی مالیت 164.125 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں