پھلوں کی برآ مدات 48، سبزیوں کی 133 فیصد بڑھ گئیں

پھلوں کی برآ مدات 48، سبزیوں کی 133 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد(اے پی پی)پھلوں وسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری پھلوں کی برآمدات سے ملک کو180.76 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو 48.18 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو121.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جنوری میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 28.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں 23.50 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 15.63 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلے 7 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو211.96 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواجو 133.58 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو90.74 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ جنوری میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو68.40 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبرمیں 43.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 10.09 ملین ڈالر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں