فیکٹری مالک کو 5لاکھ بھتے کی پرچی موصول ،7روزبعدمقدمہ درج

فیکٹری مالک کو 5لاکھ بھتے کی پرچی  موصول ،7روزبعدمقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )شہر میں بھتہ خور پھر سرگرم ہونے لگے ۔نشتر کالونی کے علاقے میں فیکٹری مالک کو 5لاکھ بھتے کی پرچی موصول ،

ایف آئی آر کے مطابق 13فروری کو شفقت اپنی فیکٹری میں موجود تھا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہو گیا۔تھانہ نشتر کالونی پولیس نے 7روز تاخیر کے بعد مقدمہ درج کرلیا، سی سی ڈی اور پولیس تمام ترکوششوں کے باوجود ملزم گرفتار نہ کر سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں