اے آر رحمان کا پرستاروں کو گھٹنوں کے بل جھک کر خراج تحسین

اے آر رحمان کا پرستاروں کو گھٹنوں کے بل جھک کر خراج تحسین

چنئی (آئی این پی) بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار، کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر اور گیت نگار اے آر رحمان نے کنسرٹ کے دوران اس وقت حاضرین سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار گھٹنوں کے بل جھک کر کیا جب پرستاروں نے ان کے گانے کی لائنیں انکے ساتھ دہرائیں۔

چنئی میں منعقدہ ان کے اس حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سننے والوں کے اس جذبے سے بے حد متاثر اور خوش ہوئے اور ناظرین کے احترام میں جھک کر بیٹھ گئے ۔ کنسرٹ کے بعد اے آر رحمان نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں