یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو ایک میوزیم کا حصہ بن گئی
لندن (نیٹ نیوز)یوٹیوب کی سب سے پہلی ویڈیو ایک میوزیم کا حصہ بن گئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو 20 سال پہلے یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے ریکارڈ کی تھی جو سان ڈیاگو زو میں گھومتے ہوئے ہاتھیوں کے بارے میں بات کر رہے تھے ۔
19 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 23 اپریل 2005 کو اپ لوڈ کیا گہا تھا اور اب تک اسے 32 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں مگر اب اسے ایک میوزیم کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے ۔لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم (وی اینڈ اے ) میں ہونے والی ایک نمائش میں اس ویڈیو کو رکھا گیا ہے ۔میوزیم ترجمان کے مطابق ہم گزشتہ 18 ماہ سے اس ویڈیو کے ابتدائی واچ پیج ڈیزائن کو تیار کرنے پر کام کر رہے تھے ۔ اسے میوزیم کے ایک حصے میں رکھا گیا جبکہ اسے دیکھنے کے لیے ایک منی ڈسپلے بھی دیا گیا۔