حسد اور مقابلہ بازی شو بز میں بہت عام:ثروت گیلانی

حسد اور مقابلہ بازی شو بز میں بہت عام:ثروت گیلانی

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ثروت گیلانی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے کام میں ایماندار رہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ انڈسٹری کے اندر سب لوگ ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتے ، حسد اور مقابلہ بازی یہاں واقعی بہت عام ہے ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو سلیبرٹی نہیں کہتی، چڑیلز اور جوئے لینڈ میں جو کام میں نے کیا، اس کی تعریف میں چاہتی تھی کہ وہ لوگ دیکھیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ اکثر اپنے مفاد میں زیادہ سوچتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ عورتوں کی جدوجہد، کامیابی اور ان کی محنت کو دکھایا جائے ، تاکہ لوگ واقعی متاثر ہوں اور سبق حاصل کریں۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف پوسٹ کرنا یا سٹوریز ڈالنا سپورٹ نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں