ٹیلر سوئفٹ پھر سال کی بہترین گلوکارہ ، اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دے دیا گیا، انہوں نے مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
36 سالہ گلوکارہ نے عالمی سطح پر موسیقی کی فروخت کا جائزہ لینے والے ادارے IFPI کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی، مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب وہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ سال 2025 کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ دیگر اس فہرست میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں لیڈی گاگا، سبرینا کارپینٹر اور بلی ایلش سمیت دیگر شامل ہیں۔یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے 12 ویں موسیقی کے مجموعے دی لائف آف آ شو گرل کی ریلیز کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے ۔