ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلرز گرفتار

ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں  سمیت 3 انسانی سمگلرز گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلرز کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 3 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے ذوالقرنین، قاسم وزیر اور طاہر مقصود کو لاہور اور قصور کے  مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ملزموں نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 99 لاکھ 70 ہزار روپے بٹورے ،تاہم وہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم ہتھیانے کے بعد روپوش ہو گئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں