ہمارے لڑکے اپنی ناکامی سے ڈرتے ہیں:قومی بولنگ کوچ
ہم ناکامی برداشت کرتے نہیں ،پھر کہتے ہیں بندہ کوشش نہیں کررہا، اظہر محمود
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے سوال کیا کہ ہمارے پلیئرز ڈرتے کیوں ہیں۔ ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا کہ لڑکے بھارت یا کسی کے بھی ساتھ مقابلے کیلئے پریکٹس کرتے ہیں۔ لڑکے اپنی ناکامی سے ڈرتے ہیں۔ بابراعظم نے ایک میچ میں ریورس سوئپ ماری تھی اور اس پر میم بننا شروع ہوگئی تھیں کہ اس کے بلے کا فیز دیکھو۔انھوں نے کہا کہ کم از کم وہ کوشش تو کررہا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ آپ پریکٹس کرتے ہو اور اسے میچ میں لے کرنہیں جاتے وہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ پھر پلیئر سے کہا جاتا ہے کہ یہ تمہاری گیم نہیں ہے تو ایسا کیوں کھیل رہے ہو۔اظہرمحمود نے کہا کہ ایک پلیئر ٹرائی کررہا ہے اور اس نے اس کی پریکٹس کی ہے ، میں ٹیسٹ میچز میں تھا اور بابر پریکٹس کررہا تھا اگر وہ مار کر آؤٹ ہوگیا اس میں تو مجھے کوئی پرابلم نہیں ہے کہ کم از کم اس نے کوشش تو کی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ بڑا مسئلہ ہوتا ہے کہ ہم ناکامی برداشت کرتے نہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یار وہ بندہ کوشش نہیں کررہا۔