چوری و ڈکیتی کی متعددوارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان
لاہور(کرائم رپوٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز ، گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں سے محروم کردئیے گئے ۔
شمالی چھا ؤنی میں عمار سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں ممتاز سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں علی رضا سے 3 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون ، بھاٹی گیٹ میں اکرم سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں احسان سے 3لاکھ 15 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک ،لوہاری اور نیو انارکلی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔