انڈو نیشیا غزہ فورس کا نائب کمانڈر مقرر
واشنگٹن (اے ایف پی)دنیا کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی آبادی رکھنے والا ملک انڈونیشیا غزہ میں قائم کی جانے والی نئی بین الاقوامی استحکام فورس میں نائب کمانڈر کا کردار سنبھالے گا۔۔۔
یہ اعلان فورس کے امریکی سربراہ نے جمعرات کو کیا۔میجر جنرل جسپر جیفرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، میں نے آئی ایس ایف میں نائب کمانڈر کا عہدہ پیش کیا تھا اور انڈونیشیا نے اسے قبول کر لیا ہے ۔اس اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو بھی شریک تھے ۔