فیلڈ مارشل بہترین ، سخت جان اور اچھے فائٹر : ٹرمپ

فیلڈ مارشل بہترین ، سخت جان اور اچھے فائٹر : ٹرمپ

میں اچھے فائٹرز کو پسند کرتا ہوں :امریکی صدر شہبازشریف سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ، گلے لگایا

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز )غزہ امن بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے شریک ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم شریف(شہبازشریف )۔۔۔ مجھے یہ آدمی پسند ہیں، میری ان سے اس وقت بات ہوئی جب (انڈیا سے ) لڑائی جاری تھی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ آپ کے فیلڈ مارشل بھی بہترین آدمی ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سخت جان اور اچھے فائٹر ہیں اور میں اچھے فائٹرز کو پسند کرتا ہوں۔تقریب کے اختتام پر ٹر مپ اور شہباز شریف کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبا دلہ ہوا ۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم کو گلے بھی لگایا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں