جنوبی کوریا کے سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو  بغاوت کے جرم میں عمر قید کی سزا

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سُک یول کو 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے بعد بغاوت کے۔۔

 الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ 65 سالہ سابق صدرنے دسمبر 2024 میں پارلیمنٹ میں ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کیلئے اچانک مارشل لا کا اعلان کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یون نے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے فوج کو اسمبلی عمارت بھیجا، جس سے سماجی نقصان ہوا ، وہ اپنے اقدام پر ندامت بھی ظاہر نہیں کرتے ۔ سابق وزیر دفاع کم یونگ کو مارشل لا میں کردار ادا کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں