بنگلہ دیش نے بھارتی ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

بنگلہ دیش نے بھارتی ایئرلائن  کو اپنی فضائی حدود استعمال  کرنے سے روک دیا

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش نے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے تنازع پر بھارتی ایئرلائن سپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے ۔۔۔

 ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد کولکتہ سے گواہاٹی اور امپھال جانے والی بعض پروازیں طویل متبادل راستے اختیار کر رہی ہیں۔ تاہم سپائس جیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویگیشن فیس اور دیگر آپریشنل امور پر متعلقہ حکام سے مسلسل بات چیت جاری ہے اور مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ ادھر کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں