سونا7900روپے مہنگا،فی تولہ523962پرجاپہنچا
چاندی کی فی تولہ قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404ہوگئی
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار212 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 358 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔