روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 12ارب ڈالر سے زائد جمع

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 12ارب ڈالر سے زائد جمع

پہلی بار 9لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ،اسٹیٹ بینک کا اظہارتشکر

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر سے زائد کی رقوم ملک میں جذب کرلی جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پہلی بار 9لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں ۔مرکزی بینک نے اس نمایاں پیشرفت پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد اور مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینکاری نظام تک براہِ راست اور محفوظ رسائی فراہم کرتا ہے۔

جسکے ذریعے وہ ترسیلاتِ زر بھیجنے ، سرمایہ کاری کرنے ، روشن اپناس گھر اور روشن ایکویٹی سمیت مختلف مالیاتی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوئے ہیں ۔پروگرام کے آغاز سے اب تک موصول ہونے والی رقوم نے نہ صرف زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دیا بلکہ حکومتی بانڈز، اسٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 ارب ڈالر کی حد عبور کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملکی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں اور جدید بینکاری سہولیات کومثبت انداز میں قبول کررہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں