صدر پی ایچ ایف کا استعفیٰ منظور ،محی الدین وانی ایڈ ہاک صدر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے ۔وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سکروٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے ۔تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔